crypto-currency کا حکم
سوال
آج کل crypto-currency کا آن لائن بزنس ہو رہا ہے، کیا وہ حلال ہے؟ اگر نہیں تو میرے کزن نے اس میں کام کیا اور نفع حاصل کیا، پھر اور کام کیا تو کچھ نقصان بھی کیا۔ اب اس کا جو پیسہ بچ گیا، وہ حلال ہے یا نہیں؟
جواب
کرپٹو کرنسی کا معاملہ تاحال مشتبہ ہے اور مزید تحقیق طلب ہے،نیزپاکستان میں اسے قانونی کرنسی کی حیثیت بھی حاصل نہیں ہے ،لہذا جب تک معاملہ واضح نہ ہو اس میں سرمایہ کاری اورخریدوفروخت سے اجتناب کیاجائے۔جو نفع ہوا ہے وہ بھی مشکوک ہے کہ مشکوک کاروبار کا نفع بھی مشکوک ہی ہواکرتا ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

