بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

منت کی رقم والدین یا بہن بھائی کو دینا

سوال

منت کی رقم اپنے والدین یا بہن بھائی کو دی جاسکتی ہے؟

جواب

منت کی رقم اپنےوالدین کو نہیں دی جاسکتی ۔  البتہ بھائی /بہن   کو دی جاسکتی ہے بشرطیکہ وہ مستحقِ زکاۃ ہو  یعنی  اس کی ملکیت میں ساڑھے باون تولہ  چاندی  کی مالیت کے بقدر نقدی،  یا سونا چاندی،  یا ضروریاتِ اصلیہ سے زائد کوئی مال یا سامان نہ ہو  اور  سید /ہاشمی وغیرہ نہ ہو اور سنی العقیدہ  ہو  ، اور اگر اس (بہن ) کا نفقہ شرعاً اس کے ذمے واجب  ہو تو نفقہ میں یہ رقم نہ دے، اور بھائی/ بہن  کے کھانے پینے کے اخراجات مشترک نہ ہوں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909202121
تاریخ29-08-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں