بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سیدہ لڑکی کا غیر سید مرد سے نکاح کرنا

سوال

 کیا ایک سیدہ عورت غیر سید مرد سےولی کی اجازت کے بغیر شادی کر سکتی ہے؟

جواب

 اگرعاقلہ وبالغہ سیدہ لڑکی  اپنے ولی کی اجازت کےبغیر غیر سید لڑکے سے نکاح کرے  تو  نکاح منعقد ہوجائےگا،البتہ اگرلڑکا اس سیدہ کےجوڑ کا نہ ہو اور ولی کو اس پر اعتراض ہوتو اولاد ہونے سے پہلے ولی بذریعہ عدالت اس نکاح کو ختم کرسکتا ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909202116
تاریخ29-08-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں