خلع کے بعد نکاح
سوال
کیا خلع کے بعد عورت دوسری شادی کرسکتی ہے؟ کیا یہ جائز ہے؟
جواب
عدالت سے لیاجانے والا یک طرفہ خلع شرعاً درست نہیں ہے، اس لیے ضروری نہیں کہ عدالت سے لیا جانے والا خلع شرعاً بھی درست ہو۔ بہرحال جو خلع شرعاً درست ہو اس سے ایک طلاقِ بائن واقع ہوتی ہے، اور طلاقِ بائن کے بعد بیوی اسی شوہر سے بھی نکاح کرسکتی ہے، اور جب عدت مکمل ہو جائے تو کسی اور مرد سے بھی نکاح کرسکتی ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909202110
تاریخ28-08-2018

