بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حج بدل کرنے والے کا مقروض ہونا

سوال

جس طرح حاجی کے لیے ضروری ہے کہ پہلے وہ قرض ادا کرے ،کیا اسی طرح حجِ بدل کرنے والے کے لیے بھی حاجی کا مقروض نہ ہونا ضروری ہے؟

جواب

حجِ بدل کرنے والے (حاجی) کے لیے مقروض نہ ہونا ضروری نہیں۔

 واضح رہے کہ اگر کوئی مقروض شخص اپنا حج ادا کرے تو بھی اس کاحج ادا ہوجائے گا، تاہم مقروض شخص کو چاہیے کہ وہ پہلے قرض کی ادائیگی کا انتظام کرے،  یا قرض خواہ کی رضامندی سے حج کے لیے جائے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909202102
تاریخ28-08-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں