بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کسی عورت کا دودھ پینے سےاس کی تمام بیٹیاں رضاعی بہنیں بن جاتی ہیں

سوال

اگر کسی عورت نے کسی دوسری عورت کے بچے کو دودھ پلا دیا تو اب اس عورت کی تمام بیٹیاں اس بچے کی رضاعی بہنیں ہوں گی یا صرف وہی لڑکی اس کی رضاعی بہن ہوگی جس کے ساتھ اس نے دودھ پیا؟

جواب

جس بچے نے کسی عورت کا دودھ پیا تو  اس عورت کی تمام بیٹیاں اس بچے کی رضاعی بہنیں ہوں گی، اس کے لیے اس عورت کی کسی بیٹی سے نکاح کرنا جائز نہیں۔

"فالكل إخوة الرضيع وأخواته." ( الفتاوى الهندية، كتاب الرضاع ۱/ ۳۴۳ ط: رشيدية) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909202099
تاریخ28-08-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں