بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 جُمادى الأولى 1448ھ 29 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جون جولائی کی فیس کا حکم

سوال

جون جولائی کی فیس کےحوالے سے معلوم کرنا تھا کہ آیا اسکول والوں اور وین والوں کے لیے لینا جائز ہے؟

جواب

داخلے کے وقت اگر اسکول انتظامیہ نے جون جلائی کی فیس وصول کرنے کا معاہدہ کرلیا ہو  یا جون جولائی کی فیس کی ادائیگی عرفاً معروف ہو جیساکہ آج کے دور میں ہے تو اس صورت میں اسکول انتظامیہ کے لیے فیس وصول کرنا جائز ہوگا۔ اور یہی حکم وین کی فیس کا ہے کہ وین ڈرائیور نے اگر ابتداءً طے کرلیا ہو تو اس صورت میں فیس وصول کرنا جائز ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909202091
تاریخ27-08-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں