بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اوجھڑی کھانے کا حکم

سوال

اوجھڑی کھاناکیسا ہے؟

جواب

حلال جانور کی اوجھڑی کھانا جائز ہے، البتہ اوجھڑی کو خوب پاک وصاف کرکے کھایا جائے۔''امداد الفتاوی'' میں ہے:

'' اوجھڑی کی حلّت اس لیے ہے کہ اس میں کوئی وجہ حرمت کی نہیں ، فقہاء نے اشیائے حرام کو شمار کردیا ہے، یہ ان کے علاوہ ہے، یہ شمار ''درمختار'' کے مسائل شتٰی میں مذکور ہے: ''والغدة، والخصیة والمثانة، والمرارة، والدم المسفوح، والذکر''۔(4/104)

''فتاوی رحیمیہ'' میں ہے:

'' فقہاء نے جانور کی سات چیزوں  کو حرام قراردیا ہے، ان سات چیزوں  میں  اوجھڑی شامل نہیں  ہے ؛ لہذا اسے حلال کہا جائے گا۔۔۔۔''۔ (10/81، ط: دارلاشاعت) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 143909202089
تاریخ27-08-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں