مسجد کے بالائی حصہ پر مدرسہ بنانا
سوال
مسجد کے بالائی حصہ پہ مدرسہ بنانا کیسا ہے؟ اگر صحیح ہے تو متولیان کی اجازت ضروری ہے یا غیر ضروری؟ مدرسہ کس کے انڈر میں چلنا چاہیے؟
جواب
مسجد کا بالائی حصہ بھی مسجد کے حکم میں ہے، لہذا مسجد کے بالائی حصے میں مستقلاً مدرسہ قائم کرنا درست نہیں۔(فتاوی رحیمیہ(9/136)احکام المساجد والمدارس،دارالاشاعت) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909202073
تاریخ26-08-2018

