تصویر یا ویڈیو دیکھنا
سوال
کیا تصویر یا ویڈیو دیکہنا حرام ہے?اسی طرح اخبارات والی تصاویر کا کیا حکم ہے?
جواب
جاندار کی تصویر یا ویڈیو بلا ضرورت دیکھنا جائزنہیں ، اور خواتین کی تصاویر دیکھنے میں بد نظری کا گناہ بھی ہے، اسی طرح اخبارات میں موجود تصاویر بلا ضرورت دیکھناجائز نہیں۔ لہذا اخبارات اور کتابیں پڑھتے وقت تصاویر دیکھنے سے گریز کریں، اگر بلا قصد نگاہ پڑ جائے تو گناہ نہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909202055
تاریخ25-08-2018

