حالتِ احرام میں وضو کرتے ہوئے وقفے وقفے سے دس بال گر جائیں
سوال
حالتِ احرام میں وضو کرتے ہوئے وقفے وقفے سے دس بال گر جائیں تو کیا حکم ہے؟
جواب
مذکورہ صورت میں صدقہ فطر کی مقدار(تقریباً پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت) صدقہ کرنا کافی ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909202047
تاریخ24-08-2018

