قربانی کا گوشت غیر مسلم کو دینا
سوال
قربانی کا گوشت غیر مسلموں کو دینا کیسا ہے؟ حوالہ کے ساتھ جواب دیں!
جواب
قربانی کا گوشت غیر مسلم کو دیا جا سکتا ہے، البتہ مسلمان ضرورت مندوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کرنا اولیٰ ہے ۔
الفتاوى الهندية (5/ 300)
''ويهب منها ما شاء للغني والفقير والمسلم والذمي، كذا في الغياثية''.فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909202034
تاریخ23-08-2018

