بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

غیر مسلم کو قربانی کا گوشت دینا

سوال

کیا کسی غیر مسلم کو قربانی کا گوشت دینا جائز ہے؟

جواب

غیر مسلم کو قربانی کا گوشت دے سکتے ہیں، البتہ مسلمان ضرورت مندوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کرنا اولی ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

''ويهب منها ما شاء للغني و الفقير و المسلم و الذمي، كذا في الغياثية''. (الباب الخامس في محل إقامة الواجب، ٥/ ٣٠٠،  ط: رشيدية)۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909202021
تاریخ22-08-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں