فجر کی نماز ادا کیے بغیر عید کی نماز ادا کرنا
سوال
ہمارے یہاں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ عیدین کے دن فجر کی نماز نہ پڑھنے والے کی عید کی نماز نہیں ہوگی-اس سلسلہ میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ مفصل آگاہ فرمائیں!
جواب
واضح رہے کہ فجر کی نماز فرض ہے، جب کہ عیدین کی نماز واجب ہے، البتہ عیدین کی نماز کے وجوب اور صحیح ہونے کا مدار فجر کی نماز پر نہیں ہے ؛ لہذا اگر کسی شخص نے فجر کی نماز ادا کیے بغیر عیدین کی نماز ادا کرلی تو اس کی نمازِ عید ادا ہوجائے گی، البتہ فجر کی قضا اس کے ذمہ برقرار رہے گی، جس کی ادائیگی یاد آتے ہی کرنا ہوگی، بلاعذر قضا کرنے اور یاد آنے کے بعد بھی قضا میں تاخیر پر گناہ ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

