بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بیوی کے زیراستعمال شوہر کے زیورات کی وجہ سے قربانی کا وجوب

سوال

اگر کوئی عورت کہے کہ میرے سارے زیورات میرے شوہر کے ہیں تو کیا اس پر قربانی واجب ہوگی ؟

جواب

اگر واقعۃ مذکورہ خاتون کے زیر استعمال زیورات اس کی ذاتی ملکیت نہیں ، بلکہ اس کے شوہر کی ملکیت ہے ، اور اس کے پاس ان زیورات کے علاوہ نصاب کی بقدر مال نہیں ہے  تواس پر قربانی واجب نہیں۔

واضح رہے کہ نصاب ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی، یا  ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کا سامانِ تجارت یا ضرورتِ اصلیہ سے زائد سامان یا نقدی  ہے۔ فقط و اللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909202014
تاریخ21-08-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں