غلطی سے قرآن کریم گر جانے کا حکم
سوال
اگر غلطی سے ہاتھ سے قرآن پاک گر جائے تو کیا کرنا چاہیے؟
جواب
اگر غلطی سے بلاقصد و ارادے کے قرآن پاک ہاتھ سے گرجائے تو اس پر مؤاخذہ نہیں، تاہم اس بے احتیاطی اور غفلت کی وجہ سے اللہ تعالی کے حضور توبہ و استغفار کرلینا چاہیے۔ (کفایت المفتی، کتاب العقائد 1 / 130 ط: دار الاشاعت) فقط و اللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909202013
تاریخ21-08-2018

