بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دس گرام سونے پر قربانی کا وجوب

سوال

اگر کسی کے پاس دس گرام سونا ہے اور وہ اس کے والد صاحب کے پاس ہے تو اس پر قربانی واجب ہو گی؟

جواب

اگر کسی کے پاس دس گرام سونا ہے اور اس نے اپنے والد کے پاس امانت رکھوایا ہے تو اس کی دو صورتیں ہیں:

1۔ صرف دس گرام سونا ہے ،اس کے ساتھ  چاندی ،نقدی یا مالِ تجارت موجود نہیں، اس صورت میں قربانی واجب نہیں۔

2۔ دس گرام سونے کے ساتھ چاندی، نقدی  یا مال تجارت موجود ہے، اور اس کی  مجموعی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ہے تو اس صورت میں قربانی واجب ہے۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909202009
تاریخ21-08-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں