بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

چھت ڈلوانے کے لیے رقم ہو تو قربانی کے واجب ہونے کا حکم

سوال

 اگر کسی خاتون نے اپنے بھائی سے بقرعید سے کچھ وقت قبل دو لاکھ روپے اپنے گھر کی چھت ڈالنے کی وجہ سے لیے ہوں تو کیا اس پر قربانی واجب ہوگی؟جب کہ اس کے شوہر کی آمدنی سے کچھ بھی نہیں بچتا!

جواب

اگر بھائی نے یہ رقم ھدیۃً دی ہے اور قربانی کے ایام میں یہ رقم اس عورت کے پاس موجود ہو استعمال نہ ہوئی تو اس عورت پرایک حصہ قربانی کرناواجب ہوگا،شوہر کی آمدنی میں سے کچھ نہ بچتا ہو تو اسی موجود رقم میں سے ایک حصہ قربانی کرے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909201993
تاریخ20-08-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں