صاحبِ استطاعت شخص نے ثواب کی نیت سے حصہ لیا تو دیگر حصہ داروں کی قربانی کا حکم
سوال
ایک شخص نے گائے اس نیت سے خریدی کہ اس میں اور شریک بھی ملانے ہیں، اب اس نے سات حصے پورےکر دیے جن میں کچھ حصے صاحبِ استطاعت نے محض ثواب کے لیے رکھے ہیں، کیا سب کی قربانی درست ہو گی؟
جواب
اگر ایک بڑے جانور میں کوئی آدمی محض ثواب کی نیت سے شریک ہو جائے تو اس سے بقیہ شرکاء کی قربانی کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا، بلکہ قربانی درست ہو گی، ہاں اگر کوئی شریک صرف گوشت حاصل کرنے کی نیت سے شریک ہو تو ایسی صورت میں کسی کی قربانی درست نہ ہو گی۔ الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 326):
"قد علم أن الشرط قصد القربة من الكل". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

