نفل روزہ کی نیت کب تک کی جاسکتی ہے؟
سوال
نفلی روزے کے لیے نیت کب کرنا چاہیے؟
جواب
نصف النہار شرعی ( یعنی صبح صادق اور غروبِ آفتاب کا بالکل درمیانی وقت) سے پہلے تک نفل روزہ کی نیت کی جاسکتی ہے، بشرط یہ کہ صبح صادق کے بعد روزہ کے منافی کوئی عمل نہ کیا ہو۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 377)
''(فيصح) أداء (صوم رمضان والنذر المعين والنفل بنية من الليل)، فلا تصح قبل الغروب ولا عنده (إلى الضحوة الكبرى، لا) بعدها، ولا (عندها)، اعتباراً لأكثر اليوم''۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

