محمد عمرین نام رکھنا
سوال
میں اپنے بیٹے کا نام "محمد عمرین" رکھنا چاہتا ہوں, کیا یہ درست ہے?
جواب
اصطلاح میں "عمرین" سے حضرت ابو بکر و حضرت عمر رضی اللہ عنہما مراد ہوتے ہیں؛ جس طرح "حسنین" سے حضرت حسن اور حسین رضی اللہ عنہما مراد ہوتے ہیں، اگرچہ لفظی اعتبار سے "عمرین" تثنیہ کا صیغہ ہے،لیکن صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی نسبت سے مذکورہ نام رکھ سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909201981
تاریخ19-08-2018

