بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عشرہ ذوالحجہ کے روزوں کی فضیلت

سوال

عیدالاضحی سے پہلے کے نفلی روزے اور ان کے فضائل کے بارے میں براہ کرم بتائیے!

جواب

عید الاضحی کے دن سے پہلے نو  دن روزے رکھنا باعثِ ثواب ہے، حدیثِ مبارک میں  ان میں سے   ہردن کے روزے کو  اجر میں ایک سال کے روزوں کے برابر قرار دیا گیا ہے، نیز  خاص عرفہ (نو ذوالحجہ) کے روزے کے بارے میں آں حضرتﷺ نے ارشاد فرمایا کہ یہ گزشتہ ایک سال اور آئندہ ایک سال کے گناہوں کی معافی کا ذریعہ ہے۔ اور ذوالحجہ کے پہلے عشرے کی ہر رات عبادت کا ثواب لیلۃ القدر کی عبادت کے برابر ہے۔

سنن الترمذي - شاكر + ألباني (3/ 131)
' عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه و سلم قال: ما من أيام أحب إلى الله أن يتعبد له فيها من عشر ذي الحجة، يعدل صيام كل يوم منها بصيام سنة، وقيام كل ليلة منها بقيام ليلة القدر'۔

سنن الترمذي - شاكر + ألباني (3/ 124)
'عن أبي قتادة : أن النبي صلى الله عليه و سلم قال: صيام يوم عرفة إني أحتسب على الله أن يكفر السنة التي قبله والسنة التي بعده '۔
فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909201974
تاریخ19-08-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں