قربانی کے جانور میں نابالغ بچے کو شریک کرنے کے بعد اس کی جگہ کسی اور کو شریک کرنا
سوال
ایک جانور میں چارمرداورتین نابالغ بچے شریک تھے، اب ایک بچے کی جگہ ایک مرد کو شریک کیاجاتاہے، اس کاکیاحکم ہے؟
جواب
بچے شرعی احکام کے مکلف نہیں ہیں ، ان کی طرف سے قربانی میں جو حصہ ڈالا جاتا ہے وہ محض نفلی قربانی کا ہوتا ہے، اور اس کا ثواب ان کے والدین کو ملتا ہے، لہذا اگر قربانی کے جانور میں بچے کو شریک کرلیا اور اب قربانی سے پہلے اس بچے کی جگہ کسی بالغ مرد کو شریک کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909201938
تاریخ17-08-2018

