بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

تقریر یا کسی عمل پر داد دینے کی غرض سے تالیاں بجانا

سوال

تالیاں بجا کر کسی عمل یا تقریر پر داد دینا کیساہے؟

جواب

کسی اچھے اور قابلِ ستائش عمل پر داد دینے یا مقرر کی اچھی بات کو سراہنے کا شرعی طریقہ جو اسلاف سے منقول ہے وہ  "سبحان الله"، "ماشاء الله"  یا "الله أکبر" کہنا ہے، جب کہ تالیاں بجانا اَغیار کا طریقہ اور عبث ہے، مسلمانوں کو بہرحال اس سے بچنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909201933
تاریخ17-08-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں