بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

رخصتی سے پہلے طلاق ہوجانے پر عدت کا حکم

سوال

اگر لڑکی کی رخصتی نہیں ہوئی اور نکاح ہوگیاہے اس دوران طلاق ہوگی.اور وہ دوسرے کےساتھ شادی کرنا چاہتی ہے اس کے لیے عدت لازمی ہے؟

جواب

اگرصرف نکاح ہوا اور رخصتی نہیں ہوئی اور نہ ہی  نکاح کے بعد کبھی لڑکا لڑکی نے تنہائی میں ایسی ملاقات کی ہو جس میں جسمانی تعلق قائم کرنا ممکن ہو  اور طلاق ہوگئی تو اس عورت پر عدت لازم نہیں ،دوسری جگہ نکاح کرسکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909201929
تاریخ16-08-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں