طوافِ زیارت کا آخری وقت
سوال
طوافِ زیارت کون سی تاریخ تک کر سکتے ہیں؟
جواب
طوافِ زیارت دس ذوالحجہ کی صبح صادق سے بارہ ذوالحجہ کے غروب آفتاب تک کیا جاسکتا ہے ۔اگر بلاعذرِ شرعی اس وقت میں طواف نہیں کیا تو بعد میں بھی کرنا ہوگا، یہ ذمہ پر رہے گا، البتہ تاخیر کی وجہ سے دم واجب ہوگا۔ ہاں اگرعورت حیض یا نفاس میں تھی اس وجہ سے طوافِ زیارت میں مذکورہ ایام سے تاخیر ہوئی تو اس تاخیر کی وجہ سے عورت پر کوئی دم لازم نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909201927
تاریخ16-08-2018

