بے پردہ عورت اور داڑھی کٹوانے والے کو حج کی مبارک باد دینے کا حکم
سوال
بے پردہ عورت اور داڑھی کٹوانے والے مرد کو حج اور عمرہ کرنےپر مبارک بعد دینا کیسا ہے؟
جواب
حج کی سعادت مل جانا اللہ کا بہت بڑا انعام ہے اور بہت ممکن ہے کہ یہ ان کی زندگی کی تبدیلی کا ذریعہ بن جائے ؛ اس لیے حجاجِ کرام کے ظاہر کو دیکھ کر حج کی مبارکباد دینے اور ان سے دعا کرانے سے نہ رکیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909201919
تاریخ16-08-2018

