میزان بینک سے قسطوں پر گاڑی خریدنا
سوال
"کریم کمپنی" کے توسط سے میزان بینک سے گاڑی کی خریداری قسطوں پر جائز ہے یا نہیں؟یعنی میزان بینک سے کریم کے توسط سے گاڑی لے کر چلائی جائے اور پھر ہر ماہ اس کی قسط بھری جائے؟
جواب
ہماری معلومات اور تحقیق کے مطابق مروجہ اسلامی بینکوں کے معاملات اسلامی اصولوں کے مطابق نہیں ہیں،اس لیے ان بینکوں سےتجارتی لین دین اورقسطوں پر گاڑی کی خریداری درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909201908
تاریخ16-08-2018

