بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بڑے جانور میں گوشت کی تقسیم سے پہلے کچھ گوشت پکانے کے لیے الگ کرنے کا حکم

سوال

قربانی کے جانور میں سات آدمی شریک ہیں، جانور ذبح کر کے گوشت تقسیم کرنے سے پہلے سب کی رضا مندی سے وہ کلیجی یا کچھ گوشت اپنے ناشتہ کے لیے یا کھانے کے لیے استعمال کرنا چاہیں تو کیا یہ درست ہے؟ 

جواب

اگر جانور کے گوشت کی تقسیم سے پہلے شرکاء  کچھ گوشت وغیرہ اپنے ناشتے یا کھانے کے لیے الگ کرنا چاہیں کہ اس کو پکا کر اکٹھے کھائیں گے تو ایسا کرنا جائز ہے، لیکن اگر شرکاء الگ الگ لے کر اپنے اپنے گھر بھجوانا چاہیں تو اس صورت میں تول کر برابری کی رعایت رکھنا ہی ضروری ہو گا، البتہ اگر گوشت کے ساتھ پائے وغیرہ کو بھی شریک کر لیں تو  جس طرف پائے وغیرہ ہوں اس طرف اگر گوشت کچھ کم بھی ہو جائے تو درست ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909201900
تاریخ15-08-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں