ایک جانور میں سات سے کم افراد کا شریک ہونا
سوال
اگر قربانی کے جانور کے سات حصے نہ ہو رہے ہوں تو کیا چھ لوگ مل کر قربانی کر سکتے ہیں جب کہ آخر میں یہ لوگ مساوی گوشت تقسیم کر لیں؟
جواب
بڑے جانور میں سات سے زیادہ حصے منع ہیں، پورے سات حصوں کا ہونا ضروری نہیں، لہذا صورتِ مسئولہ میں چھ افراد ایک جانور میں شریک ہوسکتے ہیں۔ پھر اگر چاہیں تو گوشت برابر برابر تقسیم کرلیں یا پھر سب مل کر کسی ایک شریک کو ساتویں حصے کا مالک بنادیں اور پھر وہ جس طرح چاہے اسے صرف کرے، یا وہ شریک ان سب کی طرف سے وہ حصہ کسی کے لیے ایصالِ ثواب کردے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

