بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

''ام ذر'' نام رکھنا

سوال

''ام ذر''  نام کیسا ہے؟ میں نے اپنی بیٹی کا نام ''ام ذر''  رکھا ہے۔ حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ کی بیٹی یا بیوی کا نام تھا؟ راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

روایات میں حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ کی بیوی کا تذکرہ "ام ذر" ہی سے کیا گیا ہے، یہ ان کی بیوی تھیں، نیک خاتون تھیں، ایک موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی سچائی کی تعریف بھی فرمائی تھی، اچھا نام ہے، اور یہ نام رکھ سکتے ہیں، باعثِ برکت ہو گا۔

مشاهير النساء المسلمات (ص: 164) الإصابة في تمييز الصحابة (8/ 202) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909201889
تاریخ15-08-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں