رضاعی بہن کے نسبی بھائی/ نسبی بہن کی رضاعی بہن سے نکاح کا حکم
سوال
اگر زید کی چھوٹی بہن بکر کی بہن کے ساتھ بکر کی ماں کا دودھ پی لے، اب زید بکر کی بڑی بہن کے ساتھ نکاح کرسکتا ہے؟
جواب
زید کی بہن نے اگر بکر کی ماں کا دودھ پیا ہے تو اس سے زید کی بہن بکر کی ماں کی تمام اولاد پر حرام ہو گئی ہے، یعنی زید کی بہن کا بکر اور اس کے تمام سگے اور ماں شریک بھائیوں سے نکاح حرام ہے، لیکن زید کا بکر اور اس کی بہنوں سے کوئی رشتہ نہیں، اس لیے زید کا بکر کی کسی بھی بہن سے نکاح کرنا جائز ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 31)
'' (و) حرم (الكل) مما مر تحريمه نسباً، ومصاهرة (رضاعاً) إلا ما استثني في بابه۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 213)
''(فيحرم منه) أي بسببه (ما يحرم من النسب) رواه الشيخان، واستثنى بعضهم إحدى وعشرين صورةً۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

