قربانی کی کھال مدرسہ کو دینے کا حکم
سوال
کیاقربانی کی چرم مدرسہ کو دینا جائزہے?
جواب
قربانی کی چرم ( کھال) مدارس کے مستحقِ زکاۃ طلبہ کے لیے مدارس کو دینا نہ صرف جائز ، بلکہ افضل ہے، کیوں کہ دینی تعلیم حاصل کرنے والوں پر خرچ کرنا ان کی تعلیم میں تعاون ہے، جس پر امید ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے تمام خیر کے کاموں کے اجر و ثواب میں خرچ کرنے والوں کو بھی حصہ عطا فرمائیں گے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909201868
تاریخ13-08-2018

