معذور صاحبِ نصاب پر قربانی واجب ہے
سوال
اگر کوئی لڑکی معذور ہو اور وہ صاحبِ نصاب بھی ہو تو اس پر قربانی واجب ہے یا نہیں؟
جواب
اگرکوئی عاقل بالغ شخص معذور ہے، لیکن صاحبِ نصاب ہے تو اس پر بھی قربانی واجب ہے۔معذوری قربانی کے واجب ہونے میں رکاوٹ نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909201854
تاریخ13-08-2018

