قربانی کے جانور میں عیب
سوال
کیا اس جانور کی قربانی جائز ہے جو دن میں دیکھ سکتا ہو اور رات میں نہ دیکھ سکے؟
جواب
ایسے جانور کے متعلق کوئی صریح جزئیہ دستیاب نہ ہوسکا، البتہ اس کی قربانی کی گنجائش معلوم ہوتی ہے۔
''ولا تجوز العمياء و العوراء البين عورها''. (الهندية، ٥/ ٢٩٧ رشيدية) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909201838
تاریخ12-08-2018

