نمازکے دوران تحریر دیکھ کر پڑھنا
سوال
نماز میں کسی مکتوبہ چیز کے پڑھ لینے سے نماز فاسد ہوتی ہے یا نہیں ؟ راہ نمائی کردیں!
جواب
نماز میں کسی تحریر کو دیکھ کر زبان سے اس کا تلفظ ادا کرنے سے نماز فاسد ہوجائے گی ، تحریر / مکتوب دیکھ لینے اور اس کاتصور ذہن میں آجانے سے نماز فاسد نہیں ہوگی ۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909201830
تاریخ11-08-2018

