بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اٹیچڈ باتھ روم میں وضو کے دوران مسواک کرنا

سوال

وضو میں مسواک کرنا ایسے باتھ روم میں جہاں ٹائلٹ بھی ہو ، درست ہے؟

جواب

ایسے باتھ روم میں جہاں ٹائلٹ بھی ہو، وضو میں مسواک کرنا اوررکھنا  درست ہے۔ البتہ وضو کے آداب میں سے وضو کی ابتدا اور درمیان کے اذکار (مخصوص دعائیں اور کلمات) بھی ہیں، اور بیت الخلا میں اللہ تعالیٰ کا نام لینا درست نہیں ہے؛ اس لیے بہتر یہ ہے کہ وضو ایسی جگہ کیا جائے جہاں بیت الخلا اور وضو کی جگہ کے درمیان دیوار یا حائل موجود ہو۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909201821
تاریخ11-08-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں