فبیحہ نام رکھنا
سوال
"فبیحہ" لفظ بطور نام استعمال ہوا ہے؟
جواب
"فبیحہ" مہمل لفظ ہے، اس لیے یہ نام نہ رکھا جائے۔اولاد کے حقوق میں سے ایک بنیادی اور اہم حق یہ ہے کہ والدین ان کا اچھا نام منتخب کریں، کیوں کہ قیامت کے دن لوگوں کو نام اور ولدیت کے ساتھ پکارا جائے گا، لہٰذا یا تو اچھے معنٰی والا عربی نام یا انبیاء کرام علیہم السلام اور صحابہ وصحابیات رضوان اللہ علیہم کے ناموں میں سے کوئی نام رکھنا چاہیے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909201819
تاریخ11-08-2018

