بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

خدیجہ نام رکھنا

سوال

''خدیجہ''  نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

بہت مبارک اور اچھا نام ہے،  رسول اللہ ﷺ کی پہلی زوجہ مطہرہ کا نام نامی ہے، آپ ﷺ کی تمام اولاد سوائے حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ کے انہی ام المؤمنین رضی اللہ عنہا سے تھی، آپ ﷺ کو ان سے بہت محبت تھی، ہر مشکل گھڑی میں انہوں نے آپ ﷺ کا ساتھ دیا، آپ ﷺ ان کی وفات پر بہت غمگین ہوئے، اور ان کی وفات کے بعد بھی ان کے تعلقات کا خیال رکھا، ان کا تذکرہ فرماتے تھے، انہیں یاد کرتے تھے، اور جنت کی عورتوں میں سے جن چارخواتین کے بہت زیادہ فضائل آپ ﷺ نے بیان فرمائے ہیں ان میں سے ایک حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا بھی ہیں۔ اس لیے یہ نام رکھنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909201804
تاریخ09-08-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں