بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قرعہ اندازی میں قربانی کاجانورلینا

سوال

قرعہ اندازی میں قربانی کاجانورلینادرست ہے ؟جب کہ قرعہ اندازی بھی ایسی چیزکی ہے جو قسطوں پر لی جاۓگی؟

جواب

قرعہ اندازی میں قربانی کاجانورلینے کی اگر یہ صورت ہے کہ سب لوگ پیسے جمع کرائیں اور جس کا نام نکلے اس کو جانور دیا جائے۔ اور باقی لوگ محروم قرار دیے جائیں، تو یہ "جوا" کی ایک صورت ہے ، ایسا جانور لینا جائز نہیں اور اگر  کوئی اور صورت ہو تو اس کی تفصیل لکھ کر مسئلہ پوچھ لیں۔

﴿ یَا اَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْآ اِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَیْسِرُ وَالْاَنْصَابُ وَالْاَزْلَامُ رِجْس مِّنْ عَمَلِ الشَّیْطٰنِ فَاجْتَنِبُوْهُ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ ﴾ (المائدة :۹۰) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909201800
تاریخ09-08-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں