زندہ یا مردہ شخص کی طرف سے عمرہ کرنے کا حکم
سوال
کیاعمرہ زندہ شخص کے نام کا ہوسکتا ہےجب کہ وہ تندرست بھی ہو ؟ اور فوت شدہ شخص کے نام کا بھی؟ تفصیل سے بتا دیں ،مہربانی ہوگی!
جواب
کسی بھی مسلمان شخص کی طرف سے عمرہ کیا جاسکتاہے، خواہ وہ زندہ اور تن دُرست ہو یا وفات پاچکاہو۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909201791
تاریخ08-08-2018

