ریح خارج ہونے کے بعدریح کے مقام کودھونا
سوال
کیا پیچھے کی راہ سے ریح خارج ہونے کے بعد ریح کے مقام کو دھونا ضروری ہے؟
جواب
" ریح " خارج ہونے سے جسم اور کپڑا ظاہری طور پر ناپاک نہیں ہوتے، بلکہ صرف حکمی نجاست لاحق ہوتی ہے، جس کے لیے وضو کا حکم ہے ؛ لہٰذا ریح خارج ہوجانے کے بعد مخرج کو دھونا لازم نہیں ہے، بلکہ اسے ضروری سمجھنا یا اس کا اہتمام کرنا غلط ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909201769
تاریخ08-08-2018

