بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

چالیس ہزار بی سی کی مد میں جمع ہوں تو قربانی کے وجوب کا کیا حکم ہے؟

سوال

میں نے ایک لاکھ کی بی سی لگائی ہوئی ہے اور تقریباً چالیس ہزار تک کی ادائیگی کر دی ہے اور نقد مال و دولت کچھ نہیں ہے.ہر مہینے کماتا ہوں اور خرچ کرتا ہوں. مجھ پر قربانی واجب ہوگی؟

جواب

آج کل ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت چالیس ہزار روپے سے کم ہے، اگر  عید الاضحیٰ کے دنوں میں مذکورہ رقم آپ کی ملکیت میں باقی ہو اور چاندی کی قیمت بڑھے نہیں تو  آپ پرقربانی واجب ہوگی، اگر پوراجانور خریدنے کی استطاعت نہیں ہے تو کسی مناسب  جگہ اجتماعی قربانی میں اپنا ایک حصہ ڈال دیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909201767
تاریخ07-08-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں