جس جانور کے تھن خشک ہوگئے ہوں اس کو عقیقہ میں ذبح کرنا
سوال
اگرعقیقے کے جانور کا ایک تھن یا دونوں تھن خراب ہوں تو عقیقہ درست ہوگا یا نہیں؟
جواب
عقیقے کے جانور کے لیے بھی وہی شرائط ہیں جو قربانی کے جانور کے لیے ہیں، چوں کہ چھوٹے جانور (بکری وغیرہ) کا ایک تھن اور بڑے جانور (گائے وغیرہ) کے دو تھن خشک ہونے کی صورت میں قربانی جائز نہیں ؛ لہذا ایسے جانور کو عقیقہ میں ذبح کرنا بھی درست نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909201755
تاریخ07-08-2018

