بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قربانی کے جانور میں عقیقہ کرنا

سوال

 کیا قربانی کے جانور میں عقیقہ ہوسکتا ہے؟ اور کتنے حصے عقیقے کے لیے استعمال ہوسکتے ہیں ؟

جواب

قربانی کے بڑے جانور میں عقیقہ کی نیت سےحصہ ڈال سکتے ہیں، اس میں شرعاً   کوئی حرج نہیں، ایک بڑے جانور میں سات حصے ہوتے ہیں اس میں کوئی پابندی نہیں ہے کہ کتنے حصے قربانی کے ہوں اور کتنے عقیقہ کے، یہ قربانی کرنےوالے کی صواب دید پر موقوف ہے، بس اتنا خیال رہے کہ بڑے جانور میں سات حصے سے زیادہ کی اجازت نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909201753
تاریخ07-08-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں