ٹی وی ڈش انٹینا وغیرہ کا بزنس کرنا
سوال
کیا "ٹی وی"، "ڈش انٹینا" وغیرہ کا بزنس کرنا جائز ہے؟
جواب
مذکورہ اشیاء آلاتِ معصیت ہیں، ان اشیاء کا کاروبارکرنا گناہوں میں معاونت ہے ؛ اس لیے ان کا کاروبار شرعاً درست نہیں۔قرآنِ پاک میں ارشادِ باری تعالی ہے:
﴿وَلَا تَعَاوَنُوْا عَلَی الْاِثْمِ وَالْعُدْوَانِ﴾ [المائدۃ: 2]
ترجمہ : اور گناہوں کے کاموں میں ایک دوسرے کی معانت مت کرو۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909201732
تاریخ06-08-2018

