علمان نام رکھنا
سوال
"علمان "بکسرالعین وبسکون الام نام رکھنا کیساہے؟اورمعنی کیا ہے؟
جواب
"علمان" عین کے کسرہ اور لام کے سکون کے ساتھ یہ "عِلم" کا تثنیہ ہے، اور علم نام نہیں بلکہ وصف ہے۔ اسی طرح یہ صیغہ بھی تثنیہ ہے، لہٰذا یہ نام مناسب نہیں ہے۔ اس سے بہتر ہے کہ انبیاء کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے کوئی نام یا اچھا بامعنی نام رکھیں یا ایسا نام رکھیں کہ جس کا مسلمانوں کے درمیان نام رکھنے کا تعامل ہو۔
معجم لغة الفقهاء (ص: 320)
' العلم: بكسر فسكون من علم ج علوم، الإدراك.* إدراك الشيء بحقيقته ... Knowledge * الاعتقاد الجازم، ومنه قولهم: الخبر المتواتر يوجب العلم'. فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

