مسبوق امام کے ساتھ اگر سلام پھیر دے
سوال
اگر مسبوق( جس کی ایک یا ایک سے زائد رکعات امام سے نکل جائے) امام کے ساتھ ہی غلطی سے سلام پھیر دے تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے؟
جواب
اگرمسبوق امام سے پہلے یا امام کے ساتھ ہی سلام پھیرے تومسبوق پرسجدہ سہو نہیں ہوگا، اوراگرغلطی سےامام کے بعد سلام پھیرےتواس پرسجدہ سہو واجب ہوگا اور نماز درست ہوجائے گی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909201724
تاریخ05-08-2018

