حلال چیز کو اپنے اوپر حرام کرنا
سوال
کیا کسی حلال چیز کو اپنے اوپر حرام کرنے سے اس کا استعمال جائز ہوگا؟
جواب
کسی حلال چیز کو اپنے اوپر حرام کرنا حکم میں "قسم" ہے ؛ لہذا اگر کسی نے حلال چیز کو اپنے اوپر حرام کیا تو اسے چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی حلال کردہ چیز کو استعمال کرے، اور اس کے استعمال کے بعدقسم کا کفارہ دے دے۔قسم کا کفارہ یہ ہے کہ دس مسکینوں کو دو وقت کھانا کھلائے یا دس مسکینوں کو لباس کا جوڑا دے، دس صدقہ فطر نکالنا بھی قسم کے کفارے میں کافی ہوگا، اور اگر اتنی بھی مالی استطاعت نہ ہو تو مسلسل تین روزے رکھ لے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

