نا محرم عورت کی آواز سننا
سوال
نامحرم عورت کی آواز سننا جائز ہے؟
جواب
نامحرم عورت کی آواز کے ستر ہونے میں اِختلاف ہے، مگر صحیح یہ ہے کہ وہ ستر نہیں، لیکن عوارض کی وجہ سے بعض جائز اُمور کا ناجائز ہوجانا فقہ میں معروف و مشہور ہے، اِس لیے عورت کی آواز سے اگر لذت محسوس ہوتی ہو یا فتنہ میں پڑنے کا اندیشہ ہو تو عورت کی آواز کا سننا جائز نہ ہوگا۔(امداد الفتاوی) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909201719
تاریخ05-08-2018

